اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے ڈر ہے کہ پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ دونوں ہی منصفانہ الیکشن نہیں چاہتے،جنہوں نے برسوں کی ریاضت سے دھاندلی کے فن میں اوجِ کمال تک مہارت حاصل کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پتن کی اس رپورٹ نےایک مرتبہ پھرثابت کردیاکہ شرمناک حدتک متعصب اور کنٹرولڈ الیکشن کمیشن کیطرح ان دو مجرم مافیا خاندانوں نے EVMs کی مخالفت کیوں کی۔
مجھے ڈر ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں، جنہوں نے برسوں کی ریاضت سے دھاندلی کے فن میں اوجِ کمال تک مہارت حاصل کی ہے، آزادانہ و منصفانہ انتخابات چاہتی ہیں نہ ہی ہماری مقتدرہ (اسٹیبلشمنٹ)۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 8, 2022
انہوں نے کہاکہ ان الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کےذریعے پاکستان میں دھاندلی کے163 طریقوں میں سے 130 سےچھٹکارا پایا جاسکتاتھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ، مہنگائی کی وجہ سے غریب کا جینا محال ہوگیا ہے۔
Comments are closed.