اتوار13؍ذوالحجہ 1444ھ2؍جولائی 2023ء

پی پی اور ن لیگ نگراں سیٹ اپ اورپاورشیئرنگ فارمولے پر متفق

power-sharing

دبئی: متحدہ عرب امارات میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی بڑی شخصیات کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کے نتیجے میں کئی معاملات پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، جن میں نگراں سیٹ اپ کے ناموں اور اگلے انتخابات میں دونوں جماعتوں کے جیتنے کی صورت میں اقتدار کی تقسیم کا فارمولا شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پی پی پی کے رہنما آصف علی زرداری سمیت دونوں جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں نے دیگر چیزوں کے علاوہ اگلے عام انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کے لیے ایک ہفتے کے دوران ایک سے زائد مرتبہ ملاقات کی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں نواز شریف کی پاکستان واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کیونکہ وزیر قانون نے انہیں پارلیمنٹ سے تاحیات نااہلی کو کالعدم قرار دینے کے بل کی روشنی میں اپنے عدالتی مقدمات کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

You might also like

Comments are closed.