بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کے اتحادیوں نے ہی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی ہے، جاوید قصوری

 تحریک انصاف نے سیاسی کلچر گندا کردیا، گالم گلوچ کی سیاست قبول نہیں، جاوید قصوری

لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام سے مزید مسائل پیدا ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان اپنی اکثریت کھوچکے ہیں۔

پورے ملک کی سیاست کو ایک خط کے اردگرد مرکوز کرنا ٹھیک نہیں ۔ اگر کسی نے کوئی سازش کی ہے تو ملک کی عدلیہ آزاد ہے،اس سے رجوع کیا جانا چاہئے۔ اس سارے معاملے کو نیشنل سیکورٹی میں اٹھانا چاہئے نا کہ جلسوں میں۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے سیاسی اجتماعات میں کاغذ کو لہرانا اور عوامی ہمدردی حاصل کرنا سیاسی ا سٹنٹ سے زیادہ کچھ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈال کر خود بری الذمہ ہونا چاہتے ہیں۔عوام ان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔تبدیلی سرکار کی اصلیت کھل کر قوم کے سامنے آچکی ہے۔ حکمرانوں نے عوام کو بہت مایوس کیا ہے۔ تحریک انصاف کی تبدیلی نے ملک و قوم کو جتنا نقصان پہنچایا ہے اتنا کسی نے بھی نہیں پہنچایا ۔ تحریک انصاف کے اتحادیوں نے ہی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ وعدوں سے انحراف کو یوٹرن کا نام دے کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا تی رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سے ملک کے اندر انتقامی سیاست کے کلچر کو فروغ دیا ہے، یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اپنے آئینی و قانونی دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں۔ 

محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے۔ کوئی بھی ایسا اقدام نہیںکیا جانا چاہیے جس سے غیر جمہوری قوتوں کے لیے راہ ہموار ہو۔ ملک و قوم مزید کسی بھی قسم کے عدم استحکام کا متحمل نہیںہو سکتا ۔

You might also like

Comments are closed.