منگل23؍ذیقعد 1444ھ13؍جون2023ء

پی ٹی آئی کے نومنتخب چیئرمینوں کو گھروں سے اٹھا کر لاپتہ کیا جارہا ہے ،حافظ نعیم الرحمان

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننے کو تیار نہیں،پیپلز پارٹی کے لوگ  الیکشن کو کالعدم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، کچھ صحافی حضرات کو اپنے پاس بلا کر پی ٹی آئی کے چیئرمینوں کے پیغام نشر کیے گئے وہ لوگ جماعت اسلامی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

دفتر جماعت اسلامی کراچی ادارہ نورحق میں  پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ پیپلز پارٹی نے جن چیئر مینز کی لسٹ جاری کی انہوں نے سوشل میڈیا  پر اپنی ویڈیوز بنا کر بتایا کہ ہم ووٹ جماعت اسلامی کو دیں گے،ان کو اغوا کیا گیا کہ تا کہ یہ  ووٹ کاسٹ نا کر سکیں ، 193ممبرز کو 173 ممبرز کس حیثیت سے ہرا سکتے ہیں اس  کی وضاحت کریں ،پی ٹی آئی کے نومنتخب چیئرمین کو گھروں سے اٹھا کر لاپتا کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کراچی میں  15جون کو میئر کے انتخابات کا انعقاد ہوگا جس میں پیپلز پارٹی غیر قانونی اور غیر آئینی کام کر کے میئر کے لیے ووٹ حاصل کررہی ہے افسوس کی بات ہے الیکشن کمیشن اس پر کوئی ایکشن نہیں لے رہا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کے لوگوں کو دھونس اور دھمکیاں دے رہی ہے وہ میئر  کے انتخاب میں ہمیں ووٹ دیں ،الحمد اللہ تمام تر صورتحال کے باوجود پی ٹی آئی کے تمام چیئرمینز نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ ہم جماعت اسلامی کو ووٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی زبردستی طاقت کے ذریعے قبضہ کرنا چاہتی ہے جمہوری اور آئینی طریقے سے اپنا میئر  لانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، پیپلز پارٹی  آج تک مطلوبہ نمبر ز پو رے نہیں کر سکی ،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میڈیا کے سامنے مطلوبہ نمبر شو کریں پھر میئر  بنانے کا دعویٰ پوری کریں ہم عدالت عظمی سے اپیل کرتے ہیں کراچی میں حساس مسئلے پر سوموٹو ایکشن لیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، کراچی ترقی کرے گا تو پورا ملک ترقی کرے گا،پیپلز پارٹی نے جسے میئر کے لیے منتخب کیا ہےایک سال ایڈمنسٹریٹر رہ چکے ہیں انہوں نے کراچی کے لیے کیا کیا ؟ سڑکوں کی مرمت کے لیے 22 ارب روپے کہاں گئے۔؟

انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی کے غیر آئینی اور غیر جمہوری عمل دھونس اور دھمکیوں کے خلاف چیف جسٹس کو خط لکھیں گے، تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود نمبر پورے نہیں ہوئے تو اب زبردستی دھونس دھمکی کے ذریعے کراچی پر قبضہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے،آصف علی زرداری ،پارٹی چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری اپنی پارٹی کی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے ساکھ کو بہتر بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیج دیا ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے میں  واضح اور دو ٹوک لکھا ہے منتخب ممبر  جماعت اسلامی کے سوا کسی پارٹی کو ووٹ دے گا وہ ڈس کوالیفائی کاؤنٹ کیا جائے گا،پیپلز پارٹی جمہوریت سے جیت نہیں سکتے اسی لیے کسی بھی کلوز کو ماننے سے انکار کررہے ہیں،آئین کے آرٹیکل 163 کے مطابق کوئی بھی پارٹی کی ہدایت کے مخالف جماعت کو ووٹ دے گا وہ ڈس کوالیفائی شمار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  چئیرمین پی ٹی آئی نے میڈیا کے ذریعے خط جاری کردیئے پی ٹی آئی کے چیئر مینز میئر کے انتخاب کے لیے جماعت اسلامی کو ووٹ دیں گے، پیپلز پارٹی میئرکے انتخاب میں قانونی ،اخلاقی اور جمہوری طریقے سے ہار چکی ہے، اب جبر اور طاقت کے ذریعے اپنا میئر بنانا چاہتی ہے تو بنالے ہم شدید مزاحمت کریں گے،جماعت اسلامی نے آئینی ،قانونی اور جمہوری سمیت تمام راستے اختیار کرلیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے پی ٹی آئی کے لوگوں کو بازیاب کروایا جائے اور میڈیا کے ذریعے جھوٹی خبروں کا نوٹس لیا جائے، ہمیں امید ہے کہ لوکل ایکٹ میں ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف عدالت کا  فیصلہ جماعت اسلامی کے حق میں آئے گا ، اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی کراچی راجا عارف سلطان ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، ڈپٹی سکریٹری صہیب احمد ودیگر بھی موجود تھے۔

You might also like

Comments are closed.