پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات آج پشاور میں ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن پشاور کی تحصیل چمکنی میں ہوں گے اور اس میں 500 لوگ حصہ لیں گے۔
پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کا اعلان کیا گیا ہے اور ایس ایس پی آپریشنز خود سیکیورٹی کی نگرانی کریں گے۔
پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر کی درخواست کے بعد الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا اور آئی جی خیبرپختونخوا کو سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔
Comments are closed.