بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل 7، شائقین کرکٹ کیلیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  ( این سی اوسی ) نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میچز کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے، تمام میچز میں 100فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی اوسی نے وفاق ، صوبوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ (  پی سی بی) کو مراسلہ ارسال کردیاہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مکمل ویکسینیٹڈافراد کو ہی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ  12سال سے زائد عمر کے لوگوں کی ویکسی نیشن لازمی ہوگی،  پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجراکیلیے میکنزم تیار کرے گا، پی سی بی گراؤنڈ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا ذمہ دار ہوگا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ  اسٹیڈیم میں تماشائیوں کیلیے ماسک ، سماجی فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا، پی ایس ایل کا ساتواں 27جنوری سے 27فروری تک ہوگا۔

You might also like

Comments are closed.