کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میں اپنے لوگوں کو بااختیار بنانے کا حوصلہ نہیں۔
سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنے کے 21ویں روز شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اندرون سندھ بلدیاتی ایکٹ کے خلاف بھرپور احتجاج ہوا، جماعت اسلامی پورے سندھ کی آواز بن گئی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ اندرون سندھ احتجاج سے پیپلز پارٹی کا لسانیت کا بیانیہ دفن ہوگیا، کراچی کو سندھ کا حصہ سمجھا جائے۔
Comments are closed.