بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹرول  کے  بعد گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ

اسلام آباد: پیٹرول کی قیمتوں کے بعد ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پرملنے والا ایک کلو گھی پر 208روپے تک اضافہ ہے،جس کے بعد قیمت 505روپے ہوگئی جبکہ کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605روپے تک جا پہنچی۔

ایسے میں عوام کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت نے آکر تو گزشتہ حکومتوں کے ریکارڈ بھی توڑ دیے ہیں، ہمیں سہولیات فراہم کرنے کے بجائے ہمارا خون نچوڑا جارہاہے، پیٹرول ، بجلی اور اب گھی اور آئل کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد گھر کا چولہا جلانا ناممکن ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بیان بازی کے بجائے ہمیں ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے اور تمام چیزوں کی قیمتوں میں اضافے کے بجائے کمی کی جائے۔

خیال رہے کہ  یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت کوکنگ آئل اور گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہو گا۔

You might also like

Comments are closed.