لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف جماعت اسلامی پاکستان نے 2 روزہ احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کو ظالمانہ حکومتی اقدام کے خلاف احتجاج ہوگا، حکومت نے ظلم کی تمام حدیں عبور کر دیں۔
سراج الحق نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، حکومت پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 فیصد کمی کرے۔
اس قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے سے زیادہ اضافہ حکومتی بے حسی و سفاکی کی ایک اور مثال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمران غریب آدمی سے جینے کا حق چھین لینا چاہتے ہیں، اس ظلم پر اب خاموش نہیں رہیں گے۔
سراج الحق نے کہا تھا کہ دھرنا تحریک میں تیزی لائی جائے گی، جلد اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے سے زیادہ اضافہ حکومتی بے حسی و سفاکی کی ایک اور مثال ہے۔ حکمران غریب آدمی سے جینے کا حق چھین لینا چاہتے ہیں۔ اس ظلم پر اب خاموش نہیں رہیں گے۔ دھرنا تحریک میں تیزی لائی جائے گی، جلد اسلام آباد کا رخ کریں گے
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) February 15, 2022
Comments are closed.