بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

“پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کو عوام کا احساس نہیں ہے”

کراچی :امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ  بے شرمی سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کو عوام کا کوئی احساس نہیں ہے، ن لیگ بتائے جو پاور پلانٹ لگائے تھے ان کا کیا ہوا؟اب کیوں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے؟

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ سوا سو ارب روپے کے الیکٹرک نے ادا کرنے ہے سوئی گیس  سوا سو ارب روپے کے الیکٹرک سے لیں بجٹ میں عوام کو فائدہ دیں،  حکومت بتائےزراعت کے لئے باقاعدہ ٹیکس کیوں نہیں لگاتی؟کیا آئی ایم ایف نے منع کیا ہے؟

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ سبسڈی خیرات نہیں ہوتی عوام کا حق ہے، حکومت بڑے لوگوں سے کیوں ٹیکس وصول نہیں کرتے،بونڈز میں، سیونگ اسکیموں میں جو پیسے ہیں وہ بلیک منی ہے۔ اس پر ٹیکس کیوں نہیں لگتے، شہباز شریف کالا دہن سفید کرنے کی اسکیموں پر ٹیکس کیوں وصول نہیں کرتے؟

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ  ان اسکیموں پر ٹیکس لگائیں تو 900 ارب روپے خزانے میں آسکتے ہیں،یہ کہاں کا انصاف ہے کہ بڑے لوگوں سے ٹیکس نہ لو اور عوام پر سارا بوجھ ڈالو، شہر کراچی کسی حکومت کی ترجیحات میں نہیں ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے کراچی کو دھوکا دیا، کوئی بڑا منصوبہ کراچی کو نہیں دیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ پچھلے بجٹ میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 18 ارب رکھے گئے تھے، ایک سال میں ڈیڑھ کھرب کا ٹیکس کراچی نے ادا کیا ہے، 650 ملین گیلن پانی کو انہوں نے 250 ملین گیلن کردیا، کراچی کا پانی آدھا کر کے کراچی کو دھوکا دیا گیا، رکلر ریلوے کے لیے کوئی رقم نہیں رکھی گئی۔

You might also like

Comments are closed.