بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں ردوبدل کا اختیاراوگراسے واپس لینے کا فیصلہ

Decision

وفاقی حکومت نے اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین اوگرا مسرور خان کے زیرصدارت اس حوالے اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے سربراہان اور پٹرولیم ڈویژن سمیت دیگرحکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے متعلق معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے متعلق حتمی ٹی اوآرز بنانے کیلئے آئل ریفائنریز سمیت تمام متعلقہ فریقین کو بھی اعتماد میں لیا جائےگا۔

بتایا گیا ہے کہ اوگرا سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اختیار واپس لینے کے بعد نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ کرے گی۔

You might also like

Comments are closed.