وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شہباز شریف نے اپنی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قیمتیں کم کرنے کی تجویز پر مشتمل سمری بھیجی جائے۔
اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام نے قربانی دی، اس کا پورا پھل بھی انہیں ہی ملنا چاہیے، عوام نے مشکل وقت گزارا ہے، اب پورا ریلیف ملنا بھی اُن کا حق ہے۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عالمی منڈی میں جتنی کمی ہوئی ہے پوری شفافیت کے ساتھ عوام کو اس کی منتقلی یقینی بنائی جائے۔
Comments are closed.