اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے سامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور قیمتیں 74 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہیں، جب کہ حکومت نے گزشتہ 13 دن میں 68 تا 74 ڈالر فی بیرل تیل خریدا ہے، لہذا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی ہے تاہم لیوی ٹیکس بڑھانے کی صورت میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے جب کہ ٹیکس دوگنا کرنے کی صورت میں قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں،
اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری آج حکومت کو بجھوائی جائے گی جب کہ آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔
Comments are closed.