راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں پہلے دن سے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا حامی تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے میں شامل ہوں، میرے دستخط ہیں، تمام لوگوں سے مذاکرات کا حامی ہوں، خون خرابی کا مخالف ہوں۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور حکومتی مدت کے آخری دن تک عمران خان کا ساتھ دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 20 سال کی پلاننگ کی، 3 یونیورسٹیاں،7 کالج شامل ہیں، جب فاطمہ جناح یونیورسٹی بنائی تو مجھے استعفیٰ دینا پڑا، راولپنڈی میں مختصر عرصے کے دوران خواتین کے 3 کالج بنائے، راولپنڈی میں لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی۔
Comments are closed.