بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پٹرول کی قیمت میں 16 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش

اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 16 روپے کمی کرنے کی سفارش کی ہے۔ اس سلسلے میں سمری تیار کرکے بھجوا دی گئی ہے۔

وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول 16 روپے سستا کرنے کی سفارش پر مبنی سمری بھجوا دی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں 6 روپے کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف شرائط اور  سیلاب سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے مکمل ریلیف نہیں دیا جائے گا، تاہم حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں ڈیزل کی قیمت میں 89 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے، تاہم امکان ہے کہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی جائے گی۔

You might also like

Comments are closed.