اسلام آباد: اوگرا نے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 سے 10 روپے فی لٹر تک کمی کی جاسکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے۔
اوگرا کی جانب سے سمری ملنے کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار اوگرا سفارشات پر وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کریں گے جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا ۔
خیال رہے کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہورہی ہے ، پاکستان میں بھی پٹرولیم قیمتوں میں کمی متوقع ہے ۔
Comments are closed.