جمعرات 24؍ رجب المرجب 1444ھ 16؍ فروری 2023ء

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Petrol prices

لاہور:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے حکومتی فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری منیر احمد نے اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں وزارت پٹرولیم اور اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔خیال رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد فی لٹر پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 280 روپے لٹر اور لائٹ سپیڈ ڈیزل فی لٹر 196 روپے 68 پیسے کا ہو گیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.