بدھ 9؍رجب المرجب 1444ھ یکم؍فروری 2023ء

پولیس کا سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی رہائش گاہ پر چھاپہ

گجرات: پنجاب پولیس کی جانب سے مسلم لیگ (ق)کے رہنما اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے جبکہ پولیس کی درجنوں گاڑیوں اور سینکڑوں اہلکاروں نے رہائش گاہ کو حصار میں لے لیا ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے گجرات میں چوہدری پرویز الہی کی رہائش گاہ کنجاہڑی ہاوس پر چھاپا مارا گیا اور بھاری نفری نے رہائش گاہ کو حصار میں لئے رکھا جبکہ پولیس کی کچھ گاڑیاں رہائش گاہ کے قریب بھی گشت کرتی رہیں۔

مسلم لیگ ق کے رہنماوں کے مطابق چوہدری پرویز الہی اور انکے بیٹے مونس الہی گھر پر نہیں بلکہ لاہور میں موجود ہیں، صرف گھریلو ملازمین گھر پر موجود ہیں، یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ پولیس نے کس مقدمہ میں اور کیوں چھاپہ مارا ہے۔

قبل ازیں 28 جنوری کو پولیس نے سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے ڈرائیور اور گن مین کو شراب کی بوتلیں لے جاتے ہوئے گرفتار کیا جس پر ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

You might also like

Comments are closed.