بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں پرویز الہی اور ان کے صاحبزادے عمران نیازی کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں، لیگی رہنما

  لاہور:لیگی رہنماوں نے کہاہے کہ  پنجاب میں پرویز الہی اور ان کے صاحبزادے عمران نیازی کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں،پنجاب میں کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں،صوبے میں ریاست مخالف بیانیہ بنایا جا رہا ہے، سیلاب زدگان کو بھول کر پرویز الہی پیسہ صرف اپنے علاقے میں لگا رہا ہے،عمران خان اب جتنے پالش کر لو اب پالش نہیں چلنی۔

سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ ہے۔ ہم پولیس کے پاس خود جا کر شامل تفتیش ہوئے۔ دوسری جانب توشہ خانہ کیس میں ملوث ایک شخص شامل تفتیش ہونے کے لیے تیار نہیں ہے۔ ضمانت کے پیچھے چھپا ہوا ہے۔ اس جھوٹے مقدمے میں ان کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پرویز الہی اور ان کے صاحبزادے عمران نیازی کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ صوبے کے وسائل کو فوج اور عدلیہ کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔عمران خان کے جلسے میں لوگوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔ پنجاب میں کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں۔ صوبے میں ریاست مخالف بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت کا حق ہمارا بنتا تھا۔ ہمارے 197 اور ان کے 186 ارکان تھے۔ کیا کسی ایک ناکردہ گناہ کی سزا دی جا سکتی ہے۔

عطا تارڑ نے دعوی کیا کہ 15 سے زیادہ ایم پی اے ہمارے ساتھ ہیں۔ عمران نیازی کو مشورہ ہے وہ جائیں اور انویسٹی گیشن جوائن کریں۔

دریں اثنا لیگی رہنما رانا مشہود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سیلاب زدگان کو بھول کر پرویز الہی پیسہ صرف اپنے علاقے میں لگا رہا ہے۔ یہ وہ صوبہ تھا جو دوسرے صوبوں کا دکھ بانٹتا تھا۔ آج سیلاب زدگان بے یارومدگار ہیں۔ پنجاب میں آٹا سستا ہونا چاہیے جیسے ہم نے کیا تھا۔

انہوں نے وزیراعلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنی اب نہیں چلنی پرویز الہی صاحب۔ عمران خان اب جتنے پالش کر لو اب پالش نہیں چلنی۔

 

You might also like

Comments are closed.