پنجاب بھر میں ایک ہفتے کے لیے تمام نجی وسرکاری اسکولز بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیرتعلیم مراد راس نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ایک ہفتے کے لیے تمام نجی وسرکاری اسکولز بند کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 6 سے 11 ستمبر تک صوبے کے تمام اسکولز بند رکھے جائیں گے۔وزیرتعلیم نے اپیل کی کہ گھر پر رہیں تاکہ خود کو اور اہل خانہ کو وبا سے محفوظ رکھ سکیں۔
ANNOUNCEMENT:
All Public & Private Schools of Punjab to be closed from September 6th to September 11th, 2021 due COVID 19 conditions. Please stay home and stay safe. Protect yourself and your families.— Murad Raas (@DrMuradPTI) September 3, 2021
دوسری جانب کوورونا کیسز میں اضافے پر،خیبرپختونخوا حکومت نے اسکولوں میں حاضری 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں 50 فیصد طلبہ کواسکول آنے کی اجازت ہوگی ،50فیصد حاضری والےاضلاع میں صوابی،ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ اوردیر لوئرشامل ہیں۔
سوات،چترال اور مالاکنڈ کے اسکولز میں بھی طلبہ کی 50فیصد حاضری ہوگی ۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولز سمیت مدارس اور نجی اسکولز پرہوگا۔
Comments are closed.