بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب حکومت نے راوی پروجیکٹ فیصلے کو چیلنج کردیا

لاہور: حکومتِ پنجاب نے ریور راوی پروجیکٹ کے خلاف عدالتی کو فیصلے کو چیلنج کر دیا۔

حکومت پنجاب نے اس متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

ادھر پنجاب حکومت کے ترجمان احسان خاور کا کہنا ہے کہ صوبے میں قانونی اور غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹز موجود ہیں، لاہور کی فضا میں آلودگی میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ نے راوی اربن پرجیکٹ کو کالعدم قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے روڈا کی کچھ شقوں کو کالعدم قرار دیا، سپریم کورٹ میں کیس لے کر جائیں گے، تمام قواعد و ضوابط پورے کر کے منصوبہ شروع کیا گیا۔

گزشتہ روز دورہ لاہور کے  موقع پر وزیراعظم نے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے راوی پروجیکٹ کو عدالت عالیہ میں صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا گیا، شاید کسی کو غلط فہمی ہے کہ یہ ہاؤسنگ سوسائٹی بن رہی ہے، راوی پر ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں، نیا شہر بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد کے بعد پلاننگ کے تحت دوسرا شہر بننے جا رہا ہے، دریائے راوی ختم ہوتا جا رہا ہے، منصوبے سے راوی کو محفوظ بنایا جائے گا، راوی سٹی کے ساتھ 2 کروڑ درخت لگائیں گے۔

You might also like

Comments are closed.