لاہور: پی ٹی آئی کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پنجاب میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق حکمران اتحاد میں مشاورت شروع ہو گئی ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے پنجاب میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق آپشنز پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پنجاب میں رونما ہونے والی سیاسی سرگرمیوں سے متعلق گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت صوبائی اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے لیے دستیاب تمام قانونی و آئینی آپشنز زیرغور ہیں، سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل کی جلد شنوائی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو اتحادی جماعتوں سے مشاورت کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
Comments are closed.