ہفتہ 27؍ربیع الاول 1445ھ14؍اکتوبر 2023ء

پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

terrorists

راولپنڈی: پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 8 تخریب کار زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 8 زخمی زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک ملزمان سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے 33 سالہ سپاہی عبدالحکیم شہید ہوگئے، جن کا تعلق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کی تعریف کی ہے اور دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کا عزم دہرایا۔

You might also like

Comments are closed.