جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاک فوج نے میجر (ر) عادل راجہ اور کیپٹن (ر) رضا مہدی کو سزا سنادی

پاک فوج نے دو ریٹائرڈ افسران عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو سزا سنائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ریٹائرڈ افسران کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزا سنائی، دونوں ریٹائرڈ افسران کو پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ کو 14 سال قید با مشقت جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سزا کے طور پر 21 نومبر 2023 سے ریٹائر ہونے والے دونوں افسران کی رینکیں ضبط کر لی گئی ہیں۔

 

You might also like

Comments are closed.