راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والی بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر اس کا راستہ روک لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائر یکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے ٹوئٹر پر بھارتی آبدوز کا سراغ لگانے کی ویڈیو جاری کی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی کلوری کلاس آبدوز کا یکم مارچ کو پاک بحریہ کی انسداد سب میرین یونٹ نے سراغ لگایا۔
#PakistanNavy Anti-Submarine Warfare Unit intercepted & tracked latest Kalvari class Indian submarine on March, 1.
The recent incident being the fourth detection in last 5 years is reflection of Pakistan Navy’s competence & resolve to defend maritime frontiers of Pakistan. pic.twitter.com/6sn1WvpUVj— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 3, 2022
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کا پانچ سالوں میں بھارتی آبدوز پکڑنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا جانا پاک بحریہ کی مستعدی اور عزم کا عکاس ہے، پاک بحریہ سمندری حدود کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
Comments are closed.