اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کو اقتدار چلے جانے پر پاگل پن کے دورے پڑتے ہیں، پاکستان کے تین ٹکڑے کا خواب دیکھنے والے کے دماغ اور سیاست کے 300 ٹکڑے ہوں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے متنازعہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کل رات فتنا خان کا بیان سنا،جس پر ساری قوم کو غصہ ہے، چیئرمین تحریک انصاف کا بیان قابل مذمت ہے، عمران خان اقتدار کے لیے ہوش کھو بیٹھے ہیں، حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ دماغی اور نفسیاتی امراض کے لئے ایک ٹیم تشکیل دے جو عمران خان کا معائنہ کرے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کا ملک میں کھلےعام گھومنا خطرے سےخالی نہیں ہے، اقتدار چلے جانے پر پاگل پن کے دورے پڑتے ہیں، وہ جس مینڈیٹ کا یہ سوگ منا رہے ہیں یہ کبھی ان کا تھا ہی نہیں، عمران نیازی نےغیر آئینی طریقے سے مینڈیت چھینا تھا، ملک کے تین ٹکڑے کہنے پر نیازی کے منہ میں خاک، ان کو یہ نظریہ گولڈ اسمتھ نے دیا یا اسرائیل نے، تین ٹکڑے کا خواب دیکھنے والے کے دماغ اور سیاست کے 300 ٹکڑےہوں گے، اور یہ ملک قائم رہے گا۔
Comments are closed.