جمعہ 11؍ذوالحجہ 1444ھ30؍جون 2023ء

پاکستان کی قرآن پاک نذرآتش کرنےکی شدید مذمت

Foreign Office

اسلام آباد:پاکستان نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور  بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ پاکستان سوئیڈن میں مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کی مذمت کرتا ہے، آزادی اظہار  اور  احتجاج کے نام پر  امتیازی سلوک، نفرت اور تشدد کے لیے اکسانے کے عمل کو کسی طرح بھی جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی گھٹیا، نفرت انگیز  اسلامو فوبک حرکتیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

You might also like

Comments are closed.