آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوششوں پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ یہ سازشیں کرنے والے وہی ہیں جو علاقائی امن میں رکاوٹ ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےجنرل قمر باجوہ نے کہاکہ ہم افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پاکستان نے4دہائیوں سے30لاکھ سے زیادہ افغانیوں کو پناہ دی۔
آرمی چیف کاکہناتھاکہ افغانستان میں امن خطے اور بالخصوص افغانستان کے لوگوں کیلئے اشد ضروری ہے۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ طالبان خواتین اور انسانی حقوق کے عالمی برادری سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے اور افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوسکتے۔
جنرل قمر باجوہ نے مزیدکہاکہمستقبل کی جنگ میں غیر روایتی انداز جنگ کا اہم کردار ہو گا،مستقبل میں آپ کو کئی چیلنجز کا سامنا رہے گا،ایک آزاد اور پُرامن خطے کا تصور ہمارے ہمسائے میں انتہا پسندی کی سوچ کے ہاتھوں یرغمال ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیر یوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔
Comments are closed.