اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تبدیل ہوتی صورت حال کے پیش نظر حکومت پاکستان نے افغانستان میں پھنسے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کے لئے ویزا پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ بین الاقوامی صحافی اور میڈیا کارکنان جو پاکستان کے راستے افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ پاکستان کا ویزا اپلائی کریں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ ان بین الاقوامی صحافیوں اور کارکنان کو ترجیحی بنیادوں پر ویزا جاری کریگی، حکومت پاکستان کی طرف سے ویزا نرمی کااعلان افغانستان میں کام کرنے والے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کےتحفظ کے مدنظر کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.