پاکستان نے گیس اور بجلی مہنگی کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کے مطالبہ ماننے سے انکار کردیا۔
عالمی مالیاتی فنڈ کا آئندہ بجٹ میں بجلی اور گیس مہنگی کرنے کیلئے پاکستان پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔ آئندہ بجٹ میں 200 ارب کے ٹیکس لگانے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کنےآئی ایم ایف کے مطالبات ماننے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بجلی و گیس کی قیمتیں مہنگی نہیں کی جائیں گی۔
پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ کو متبادل پلان دے دیا ہے تاہم ٹیکس ٹارگٹ، بجلی اور گیس کی قیمتوں پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا۔
وزیرخزانہ شوکت ترین واضح کر چکے ہیں کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ زیادتی کی، بجلی ٹیرف میں آئی ایم ایف مطالبہ نا جائز ہے، اکانومی کا پہیہ چل نہیں رہا، ٹیرف بڑھانے سے کرپشن بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی گروتھ 5 فیصد تک نہ لے کر گئے تو آئندہ 4 سالوں تک ملک کا اللہ حافظ، آئی ایم ایف کو سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں، ٹیرف بڑھانے سے مہنگائی کی شرح میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔
Comments are closed.