جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

petroleum products

اسلام آباد: عالمی منڈی میں تیل کم ہونے کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں 15 نومبر سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 16 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 15 نومبر کو وزارت پیٹرولیم کو بھیجے گی جس کے بعد نگراں وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب سابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے قبل پیٹرول کی قیمت کم ہوجائے گی اور الیکشن کے بعد پاکستان میں معاشی استحکام ضرور آئے گا۔

مصدق ملک نے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک میں ناامیدی ہے تاہم انتخابات کے بعد ساختی تبدیلیوں اور مناسب حکمت عملی سے غربت کا خاتمہ کیا جائے گا۔ منتخب حکومت کو ڈیڑھ سال مشکل فیصلے کرنے ہوں گے جس کے بعد ملک ترقی کے سفر کی جانب گامزن ہو گا۔

 

You might also like

Comments are closed.