راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب سے اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلق کو بڑی اہمیت دیتا ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس کے سی ای او ڈاکٹر سمیر بن عبدالعزیز الطبیب کی راولپنڈی جی ایچ کیو آمد ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون پر بات چیت ہوئی۔ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور امن و استحکام کے امور پر بھی غورکیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلق کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سعودی عرب کی اسلامی دنیا میں ایک خاص حیثیت ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ڈاکٹر سمیر نے پاکستان کے ساتھ دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی اور ڈاکٹر سمیر نے سیلاب سے ہونے والے مالی و جانی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، آرمی چیف نے دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ڈاکٹر سمیر کی کوششوں کوسراہا ۔
Comments are closed.