جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکا ہے، انوارالحق کاکڑ

against terrorism

ڈیرہ اسماعیل خان:  نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ریاست پاکستان جنگ جیت چکی ہے صرف اعلان اوروقت کا تعین باقی ہے،دہشت گردہاری ہوئی جنگ لڑرہے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ڈیرہ دہشت گردحملے کی زخمیوں نے مجھے حوصلہ دیا اور بستر سے اٹھ کر لڑنے کو تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سی ایم ایچ ڈیرہ اسمعیل خان میں دہشت گرد حملے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، نگران وزیراعلی جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ  گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی  ہمراہ تھے۔ نگران وزیر اعظم نے زخمی اہلکاروں اور پاک فوج کے جوانون کے جزبوں کی تعریف کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میں سارے راستے  یہی سوچتا رہا کہ جوانوں سے کیا کہوں گا، میں سوچ رہا تھا  کہ میں ان کو حوصلہ دونگا اس کے برعکس انہوں نے مجھے حوصلہ دیا۔ ان کے پختہ عزم سے مجھے حوصلہ ملا۔ ان کی باتوں سے ان کے جذبے سے لڑنے کا پختہ بھرپور عزم کا اعادہ نظر آ رہا تھا۔

نگراں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں ان کے یہ جذبات قوم کے سامنے رکھتا ہوں کہ ہمارے جوانوں کا عزم حوصلہ مکمل طور پر بلند ہے وہ زخمی حالت میں بھی بستر سے اٹھ کر لڑنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو حملہ آور ہیں ان بد بختوں کو میں بتاتا چلوں وہ جنگ ہار چکے ہیں یہ جنگ ہماری جیتی ہوئی ہے ریاست پاکستان نے یہ جیت لی ہے صرف اس کا اعلان ہونا اور وقت کا تعین  باقی ہے۔ اس بیچ میں کہیں ہمیں نقصان ہو گا کہیں دشمن کو نقصان ہو گا لیکن ہاری ہوئی جنگ وہ لڑ رہے ہیں جیتی ہوئی جنگ ہم لڑ رہے ہیں

You might also like

Comments are closed.