اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے دورہ افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کے خلاف مل کر لڑنے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے دورہ افغانستان کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کی بڑھتی کارروائیوں پر خاص طور سے تبادلہ خیال ہوا۔
ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق افغانستان کی عبوری حکومت نے پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کر ادی ہے۔ وزیر دفاع اور اعلیٰ فوجی حکام کے افغان قیادت سے مذاکرات کا محور کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے خطرات تھے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا وزیر خزانہ اسحاق ڈار دورہ تاشقند میں پاک ازبکستان تجارت ، اور مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر بات چیت کریں گے ۔ واشنگٹن میں پاک امریکہ تجارتی مذاکرات سے باہمی تعاون کی نئی راہیں کھیلں گی۔
ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا وزیراعظم نے ارشد شریف قتل کیس کا معاملہ کینیا کے صدر کے ساتھ اٹھایا ، انہوں نے تحقیقات کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے
Comments are closed.