اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما سینٹر مشتاق احمد خان نے اسرائیلی صدر سے پاکستانی وفد کی ملاقات پر حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست اپنی پوزیشن واضح کرے، اسرائیلی صدر کی پاکستانی وفدسےملاقات کی تصدیق قابل مذمت و شرمناک ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ کل میں سینیٹ اجلاس میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قرار داد پیش کرونگا، عالمی طاقتیں اسرائیل کیلیے نرم گوشہ پیداکرنیکی کوشش میں ہے۔
کل@SenatePakistanمیں اسرائیلی مظالم کیخلاف میری قراردادایجنڈےکاحصہ @Israelصدرکی پاکستانی وفدسےملاقات کی تصدیق قابل مذمت/شرمناک۔@GovtofPakistanاپنی پوزیشن واضح کرے۔طاقتورملکی/بین الاقوامی لابی کی گذشتہ/موجودہ حکومتوں کےذریعےIsrael کےلیےنرم گوشہ پیداکرنیکی کوشش میں ہے۔مزاحمت کرینگے https://t.co/yD12KUtmhg
— Senator Mushtaq Ahmad Khan (@SenatorMushtaq) May 29, 2022
خیال رہے کہ اسرائیل کے صدر اسحاک ہرزوگ نے پاکستانی وفد سے ہونے والی ملاقات کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے ان سے دو وفود نے ملاقات کی جن میں امریکا میں مقیم دو پاکستانی بھی شامل تھے۔
Comments are closed.