اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں پی ٹی آئی کے گفتار رہنما شہباز گل کے کمرے پر چھپاپا مارا، جہاں سے اسلحہ اور سیٹلائٹ فون برآمد کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی کی سربراہی میں پولیس نے شہباز گل کے کمرے پر چھپامارا جہاں سے ایک پستول برآمد ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کمرے سے 2 پاسپورٹ بھی برّمد ہوئے ہیں۔ پولیس شہباز گل کو ہتھکڑیوں میں لائی تھی۔ چھاپے کے دوران مختلف کارڈز اور دستاویزات بھی ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق کمرے سے ایک پستول اور موبائل فون ملے ہیں۔ پستول سے متعلق شہباز گل نے بتایا کہ یہ پستول میرا نہیں ہے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس کے مطابق کمرے سے ایک سیٹلائٹ فون بھی برآمد ہوا ہے۔ شہباز گل کا کہنا ہے کہ کمرے کی ترتیب مختلف ہے، بظاہر لگتا ہے کہ مجھ سے پہلے یہاں کوئی آیا تھا۔
واضح رہے کہ شہباز گل پارلیمنٹ لاجز کے کمرہ نمبر 206 ایف میں رہائش پذیر تھے۔ شہباز گل نے بتایا کہ کمرے سے ملنے والا میرا پرس ڈرائیور کے پاس ہوتا ہے۔ جب کہ ملنے والا ریوالور پہلی بار دیکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمرے میں میرے دو گن مین رہائش پذیر تھے۔
Comments are closed.