اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ لاجز کے کمرے سے پھندہ لگی ایک لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ مرنے والوں کی شناخت سنتوش کمار کے نام سے ہوئی ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز وفاقی دارالحکومت پارلیمنٹ لاجز کے کمرے سے سیکیورٹی اہلکاروں کو ایک لاش ملی ہے جبکہ لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔
اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز کے ایک کمرے سے پھندہ لگی لاش ملی ہے، لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ہے، مرنے والے کا نام سنتوش کمارہے، مرنے والا اقلیتی ایم این اے لال چند کا ڈرائیور بتایا جاتا ہے، ذرائع#Islamabad pic.twitter.com/qqS8LYhY31
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) June 19, 2021
پولیس کے مطابق سیکیورٹی حکام کو پارلیمنٹ لاجز میں ایک کمرے کے اندر ایک لاش لٹکی ہوئی ملی، مرنے والوں کی شناخت سنتوش کمار کے نام سے ہوئی جس کے بارے میں کہا گیا کہ وہ تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی لال چند کا ڈرائیور ہے۔
دوسری جانب رکن قومی اسمبلی لال چند نے ڈرائیور کی خود کشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ لال چند گزشتہ پانچ سال سے میرے پاس ڈرائیورتھا اور ڈرائیور کے اپنے گھریلو تنازعے چل رہے تھے۔
تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی لال چندنے کہا کہ خودکشی سے قبل اس نے ایک ویڈیوبھی بنائی ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ وہ اپنی بیوی اورساس سے تنگ آگیا ہوں جبکہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.