اسلام آباد: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدر مملکت عارف علوی، شاہ محمود، جہانگیر ترین، علیم خان سمیت پی ٹی آئی قیادت کو بری کردیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے نے پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے صدر عارف علوی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر تعلیم شفقت محمود کو بری کردیا۔
عدالت نے صوبائی وزیر خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی، اعجاز چوہدری، علیم خان اور جہانگیر ترین کی بھی مقدمے سے بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔
عدالت میں دورانِ سماعت پراسیکیوشن نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر کوئی مخالفت نہیں کی۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ حملہ کیس کا مقدمہ 30 اگست 2014 کو تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا تھا اور وزیراعظم عمران خان پہلے ہی مقدمہ سے بری ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.