اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کی صورت حال اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی ہال میں ہونے والے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس اسپیکر قومی اسمبلیاسد قیصر کی زیرصدارت جاری ہے، جس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، تحریک انصاف کےڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، جے یو آئی (ف) کے مولانا اسعد محمود، مولانا عبدالغفور حیدری، مسلم لیگ (ق) کے چوہدری طارق بشیر چیمہ شریک ہیں۔
اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل، ایم کیو ایم کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی کے خالد حسین مگسی، جی ڈی اے کے غوث بخش خان مہر، عوامی مسلم لیگ کےشیخ رشید احمد اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر اعظم خان بھی شریک ہیں۔
اس کے علاوہ وفاقی وزرا، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی خصوصی طور پر شریک ہیں۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں سیاسی قیادت کو عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کی صورت حال اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی جارہی ہے۔
Comments are closed.