نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی نے ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 28 دن کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں ویکسی نیشن کی رفتار تیز کرنے کیلئے این سی او سی کے اہم فیصلے سامنے آگئے۔ پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کرکے 28 روز کر دیا گیا ہے۔
این سی او سی نے 10 ستمبر کے بعد ہوائی سفر کیلئے مکمل ویکسی نیشن لازمی قرار دیا ہے۔10 ستمبر کے بعد ویکسی نیشن کا جزوی سرٹیفکیٹ کار آمد نہیں ہوگا۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ماہرین کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور دن بہ دن ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Comments are closed.