اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ کالعدم تنظیم تحریک لبیک ختم ہو جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کے ٹوئٹ کے جواب میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ انتہا پسند گروپوں کی جانب سے ہجوم کو تشدد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، انتہا پسند جماعتیں سیاست میں بہتر کردار ادا کرنے کے بجائے انتشار پھیلاتی ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ایک وقت تھا جب سنی تحریک کالعدم جماعت ٹی ایل پی سے زیادہ پُرتشدد تھی، وقت کے ساتھ ساتھ یہ جماعت بھی جلد ختم ہو جائے گی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایسی جماعت سے اتحاد کا مطلب عالمی سطح پر خود کو تنہا کرنا ہے۔
Religious extremists groups have capacity to use mob for violence but there capacity to stir politics has always been limited, At one point Sunni Tehreek was more violent than TLP but done n dusted this party will be over sooner,alliance with such party means int isolation https://t.co/AusuOUS5Uz
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 2, 2021
Comments are closed.