امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کے خلاف مارچ کرنے جارہی ہے لیکن پہلے اپنے صوبے کے لوگوں کی تو فکر کرے . پیپلز پارٹی نے غیر جمہوری رویہ اپنایا ہوا ہے، کچھ لوگ اب بھی تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں، جبکہ جو سندھ کی اپوزیشن ہے وہ انکے ساتھ فرینڈلی ہے. ایم کیو ایم نے ہمیشہ مینڈیٹ کا سودا کیا، ایم کیو ایم نے کراچی کے مسئلہ پر کبھی ہڑتال نہیں کی جب ہڑتال کی اپنے مفاد کے لیے ہڑتالیں کیں.
انکا کہنا تھا کہ آج دھرنے کا 23واں دن ہے اور سخت موسم کے باوجود کارکنان دھرنے میں شریک ہیں جبکہ شرکاء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،دھرنے کے شرکاء کو سلام پیش کرتا ہوں
انکا کہنا تھا کہ دھرنے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگ شرکت کر رہے ہیں. انہوں نے کہاکہ ہمارا صاف اور واضح مطالبہ ہے کہ کراچی کے ہسپتال اور تعلیمی ادارے واپس کیے جائیں .کراچی میں یونین کمیٹی آبادی کے حساب سے بنائی جائیں .انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کراچی کو موٹر وہیکل ٹیکس دیا جائے ، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو بلدیہ کے اختیار میں دیا جائے .
Comments are closed.