جمعہ 19؍ذیقعد 1444ھ9؍جون 2023ء

وفاقی کابینہ نے 1150 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری دیدی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی) کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق انفراسٹرکچر کے لئے 491.3 ارب روپے مختص کیے گئے،کابینہ نے توانائی کے شعبے کے لئے 86.4 ارب روپے رکھنے کی منظوری دے دی، ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے شعبے کی ترقی کے لئے 263.6 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دے دی جبکہ آبی ذخائر اور شعبہ آب کے لئے 99.8 ارب روپے مختص کیے گئیے اورمالی سال 2023-24 کے بجٹ میں دفاع کی مد میں 1804 ارب روپے مختص کیے گیئے ہیں۔

دفاعی بجٹ میں ڈالرز کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں کمی سے خاطر خواہ اضافہ نہ کیا جاسکا،دفاعی بجٹ تینوں مسلح افواج کے علاوہ وزارت دفاع، دفاعی پیداوار، ذیلی اداروں کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

مالی سال 2022-23 میں دفاعی بجٹ 1530 ارب روپے مختص کیا گیا تھا،روپے کی قدر کی مناسبت سے دفاعی بجٹ بہت کم رکھا گیا ہے،جاری مالی سال2022-23 میں مسلح افواج نے قومی بچت مہم میں حصہ لیتے ہوئے اپنے کئی اخراجات کم کردئے تھے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے سماجی شعبے کی ترقی کے لئے 241.2 ارب روپے کی منظوری دے دی،کابینہ نے صحت کے شعبے کے لئے 22.8 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق09/ تعلیم کے شعبے اور اعلی تعلیم کے لئے بجٹ میں 81.9 ارب روپے رکھے گئے ہیں،پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے پروگراموں کے لئے 90 ارب روپے مختص کیے گئیے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.