اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ہندو برادری کو دھمکیوں کا نوٹس لے لیا، رانا ثنا اللہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ کے حکام نے سندھ حکومت کے افسران سے رابطے کیے ہیں۔
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں کھیل داس نے سندھ میں حالیہ واقعات سے وفاقی وزیرداخلہ کو آگاہ کیا،ملاقات میں ہندو برادری کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات مزید بہتر کرنے پر زور دیا گیا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ذمہ داری ہے، کشمور ،جیکب آباد،گھوٹکی سمیت دیگر شہروں کیحالیہ واقعات کے تناظر میں صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
دوسری جانب سندھ کے شمالی اضلاع میں پولیس نے ہندو کمیونٹی کی عبادت گاہوں اور بستیوں کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوں کی جانب سے سیما رند کی واپسی کے لیے دی گئی دھمکیوں کے بعد یہ حفاظتی انتظام کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر سندھ کے ڈاکوں کے مختلف گروہوں نے انڈین حکومت کو دھمکی دی تھی کہ سیما کو اس کے ملک واپس بھیجا جائے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں ایک پاکستانی خاتون سیما حیدر پب جی گیم پر ایک بھارتی لڑکے سے دوستی کے بعد 4بچوں سمیت بھارت پہنچ گئی تھی۔
Comments are closed.