اسلام آ باد:وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 1200 ہیلتھ کیمپس لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ملک بھر میں سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت کی جانب اہم اقدام سامنے آیا ہے، او وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 1200 ہیلتھ کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق ہیلتھ کیمپس، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سیل، صوبائی ای اوسیز اور آغا خان یونیورسٹی کے اشتراک سے لگائے جائیں گے۔
اس حوالے سے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے بتایا کہ بلوچستان کے 6 اضلاع میں 300، خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع میں 400 ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے۔
وزیر صحت کے مطابق پنجاب کے دو اضلاع میں 100، اندرون سندھ کے 6 اضلاع میں 300 ہیلتھ کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ کراچی میں بھی 95 ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے۔
قادر پٹیل نے بتایا کہ طبی کیمپوں میں ادویات، بچوں کی ویکسینیشن سمیت صحت کی تمام بنیادی سہولیات دستیاب ہوں گی، جلد کے امراض، آ نکھوں کے انفیکشن، اینٹی ڈائریا کی ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔
Comments are closed.