وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ق لیگ کے چوہدری پرویز الٰہی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات بھی ہوئی ہے جس میں معاملات طے پاگئے ہیں۔ادھر ق لیگ نے بھی وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی بھر پور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کیا۔
Comments are closed.