جمعرات 22؍محرم الحرام 1445ھ10؍اگست 2023ء

وزیر اعظم نے دستخط کرکے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر کو ارسال کردی

dissolution

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرکے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوادی ہے۔

میڈیا ذرائع کےمطابق صدر آئین کے آرٹیکل 58 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کرینگے۔ ان کے دستخط کرتے ہی اسمبلی ٹوٹ ہوجائے گی۔ صدر کے دستخط نہ ہونے کی صورت میں 48 گھنٹوں میں ازخود اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اسمبلی ٹوٹتے ہی وفاقی کابینہ تحلیل ہوجائے گی اور نگران وزیراعظم کی تقرری تک وزیراعظم شہباز شریف عہدے پر برقرار رہیں گے۔اسمبلی ٹوٹنے کی صورت میں آئین کے تحت 90 روز میں انتخابات کرانے ہوں گے۔

You might also like

Comments are closed.