بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم شہباز شریف کی مسجد اقصیٰ پر حملے کی مذمت

Alkhidmat

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے مسجد اقصیٰ پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جانب سے تشدد میں اضافہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

Alkhidmat

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، وقت ہے کہ عالمی برادری معصوم فلسطینیوں کی زندگی کا تحفظ کرے، عالمی برادری فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کو مقدم رکھے۔

دوسری جانب یورپین یونین نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں تشدد اور مسجد اقصی میں ہونے والی جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا،یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یورپی یونین مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد میں تازہ ترین اضافے اور جمعہ کی صبح مسجد اقصی میں ہونے والی جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

Alkhidmat
You might also like

Comments are closed.