وزیراعظم شہباز شریف اور یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سندھ اور بلوچستان کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سکھر، لاڑکانہ اور اوستہ محمد جائیں گے، سیلاب متاثرین سے ملاقات، نقصانات اور جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے۔
سکھر ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ انتونيوگوتريس کو ریسکیو اور ریلیف کے کاموں پر تفصیلی بریفنگ دیں گے، سیکریٹری اقوام متحدہ لاڑکانہ میں سيلاب متاثرين سے ملاقات بھی کریں گے
دورے کی شروعات سکھر ایئر پورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ کی تفصیلی بریفنگ سے ہوگی، جس کے بعد وزیراعظم اور سیکٹری جنرل اقوامِ متحدہ ضلع جعفر آباد بلوچستان کی تحصیل اوستہ محمد میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔
انتونیو گوتریس نے دنیا کو پیغام میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان ملوث نہیں لیکن متاثر ہوا، اندازے کے مطابق پاکستان کو 30 ارب ڈالر چاہئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا موجودہ سیلابی صورتحال سے پاکستان کا اکیلے نمٹنا مشکل ہے، ایسی صورتحال کسی اور ملک میں بھی پیش آسکتی ہے۔
Comments are closed.