اسلام آباد:پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) اور جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس فل کورٹ سنے، اداروں کو آئینی حدود میں رہنا ہوگا۔
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد کل عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی، پارٹی صدر اور پارلیمانی پارٹی کے معاملے پر نئی بحث چھیڑ دی گئی ہے، موجودہ صورتحال پر عام آدمی کو بھی تعجب ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ماضی میں جو فیصلے لیےگئےکہیں بھی سوال نہیں اٹھایا گیا، پارٹی لیڈر ہی آخری و فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے، آج نئی بحث چھیڑدی گئی کہ پارٹی کا فیصلہ یا پارلیمانی پارٹی لیڈر کا فیصلہ؟ یہ بھی ہوتا ہےکہ پارٹی سربراہ باہر ہوتا ہے پارلیمانی لیڈرپارلیمنٹ میں ہوتا ہے۔
Comments are closed.